سپریم کورٹ کاحکم مسترد،ٹرمپ نے تمام ممالک پر 10فیصد ٹیرف عائد کردیا

0
6

’’جوچاہوں کر سکتا ہوں کوئی نہیں روک سکتا ‘‘سپریم کورٹ کے ٹیرف کالعدم قرار دینے پرٹرمپ بھڑک اٹھے ۔امریکی صدرنے ٹیرف کالعدم دینے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا ۔
صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دیگرممالک سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر بہت خوش ہیں، ان ممالک کی خوشی زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی ۔
صدر ٹرمپ نے تمام ممالک پر فوری طورپر 10فیصد ٹیرف عائد کردیا، صدر نے اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔
وائٹ ہاؤس کے مطا بق 150 دن کےلیےامریکا درآمد ہونے والی اشیا پر 10فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی، بعض اشیا اس عارضی ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ مستثنیٰ اشیا میں معدنیات،کھاد، دھاتیں اور توانائی کی آلات شامل ہیں۔زرعی مصنوعات، ادویات اور ادویات کا خام مال بھی درآمدی ڈیوٹی سے متثنیٰ ہوگا،نئی ڈیوٹی کا اطلاق امریکا، میکسیکو، کینیڈا معاہدے پر نہیں ہوگا۔
جمعہ کو امریکی سپریم کورٹ نے دوسرے ملکوں پر صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف کوغیر قانونی قراردیا، 3 کے مقابلے میں 6 ججوں کی اکثریت نے فیصلہ جاری کیا۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد اب ٹیرف کے لیے دیگر قوانین کا سہارا لیا جائے گا۔
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے سپریم کورٹ کا فیصلہ لاقانونیت پر مبنی قراردیدیا۔

Leave a reply