سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتےمقدمات کی سماعت کیلئے7بینچزتشکیل

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتےمقدمات کی سماعت کیلئے7بینچزتشکیل دے دئیے گئے۔
بینچ ایک چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اورجسٹس شاہدبلال پرمشتمل ہوگا،جبکہ بینچ2میں جسٹس منیب اختراورجسٹس عرفان سعادت شامل ہوں گے،اسی طرح بینچ3جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس ملک شہزاد احمدپرمشتمل ہوگا،اوربینچ4جسٹس محمدعلی مظہر،جسٹس شاہدوحیداورجسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل ہوگا۔
جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس شکیل احمدبینچ ؒ5کاحصہ ہیں،بینچ6جسٹس نعیم اخترافغان،جسٹس شفیع صدیقی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل ہوگااوربینچ 7میں جسٹس ہاشم کاکڑ،جسٹس صلاح الدین پنہوراورجسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں۔















