سسپنس سے بھرپور فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز

0
7

شاندار ڈائیلاگز، جاندار اداکاری اور زبردست سسپنس سے بھرپورپاکستانی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کے دھماکے دار ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کے دل جیت لیے۔
سسپنس اور تھرل سے بھرپور فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
فلم کی کہانی سےمعلوم ہوتاہےکہ فہد مصطفیٰ ایک سیدھی سادی زندگی گزارنا چاہتے ہیں، لیکن ماہرہ خان جلد امیر بننے کے خواب میں انہیں غلط راستہ اختیار کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ بلال عاطف خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم عید الفطر پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔اس فلم کی ہدایت کاری شاہد رانا نے دی ہے۔
ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی ایکشن، ڈرامہ اور سسپنس کا بہترین امتزاج ہے جو شائقین کو آخر تک جکڑے رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Leave a reply