سڈنی بیچ کےحملہ آور پرفردجرم عائدکردی گئی

0
8

سڈنی بیچ کےحملہ آورنویداکرم پر15قتل اوردرجنوں جرائم کےالزامات کی بنیادپرفردجرم عائدکردی گئی۔
آسٹریلوی میڈیاکےمطابق سڈنی بیچ کےحملہ آور ملزم نوید اکرم نےپولیس کوبیان دینےسےانکارکردیا۔
آسٹریلوی میڈیا کاکہناہےکہ سڈنی بیچ کےحملہ آورنویداکرم پر15قتل اور درجنوں جرائم کےالزامات عائدکی بنیادپرفردجرم عائدکردی گئی۔
دوسری جانب نیوساؤتھ ویلزکےپریمیئراورآسٹریلوی پولیس کےکمشنرکی جانب سے مشترکہ پریس بریفنگ دی گئی۔
پریس بریفنگ کےدوران آسٹریلوی پولیس کمشنرکاکہناتھاکہ بیچ کےحملہ آور پر دہشتگردی سمیت 59 الزامات عائدکیےہیں،حملہ آورنویداکرم کی طبی حالت بہتر ہونےکاانتظارکررہےہیں۔
این ایس ڈبلیوپریمیئرکرس منزکاکہناتھاکہ اسلحہ سےمتعلق قانون سازی کےلئےپارلیمنٹ کااجلاس بلایاہے ،قانون سازی کرکےشاٹ گنزکےمیگزین کی گنجائش کم کی جائےگی،دیگراقسام کےہتھیاروں کی درجہ بندی تبدیل کی جائے گی،ایک شخص کودی جانےوالی ہتھیاروں کی تعدادبھی محدودکریں گے۔
واضح رہےکہ چندروزقبل آسٹریلیاں کےشہرسڈنی میں مذہبی تقریب کےدوران دوحملہ آوروں نےفائرنگ کرکےتقریباً16افرادکوہلاک کردیاجبکہ واقع میں 50کےقریب زخمی بھی ہوئےتھے۔

Leave a reply