ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش کا آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے وینیوز پر ڈیڈ لاک برقرارہے اوربنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وینیوز کے جائزے کے لیے آئے آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے وینیوز کے معاملے پر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والے آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی سی سی کے دو رکنی وفد نے ورلڈکپ کے وینیوز کے معاملے پر بنگلہ دیش کا وزٹ کرنا تھا،رپورٹس کے مطابق آئی سی سی وفد میں ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی اینڈریو ایپہگریو اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سینئر ایگزیکٹو شامل تھے، بنگلہ دیش نے صرف ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی کو ویزا جاری کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اینڈریو ایپہگریو دو روزہ دورے پر آج بنگلہ دیش پہنچیں گے۔ آئی سی سی وفد کے دورے کا مقصد ورلڈکپ کے وینیوز کی تبدیلی پر بات چیت کرنا تھی۔















