ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ صائم ایوب دوسرے نمبر پر موجود

0
4

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں بھی نمایاں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم دو درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
پاکستان کے سعود شکیل بھی دو درجے بہتری کے بعد 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے، جبکہ شان مسعود نے چار درجے ترقی کرکے 37ویں نمبر پر جگہ بنالی۔
ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ انگلینڈ کے اولی رابنسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے نعمان علی ایک درجے تنزلی کے بعد 10ویں جبکہ محمد عباس ایک درجہ نیچے آکر 16ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ون ڈے بیٹرز میں سلمان علی آغا ایک درجہ بہتری کے بعد 14ویں پوزیشن پر آگئے۔
ٹی20 باؤلرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے ابرار احمد دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے محمد نواز ایک درجے ترقی کے بعد آٹھویں جبکہ سلمان مرزا دو درجے تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔
ٹی20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلی پوزیشن پر جبکہ پاکستان کے صائم ایوب دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Leave a reply