ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان اورسری لنکاآج پہلےمیچ میں مدمقابل ہونگے

0
6

ٹی ٹوئنٹی سیریزکےپہلےمیچ میں پاکستان اورسری لنکاکی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان اورسری لنکا کاپہلاٹی ٹوئنٹی میچ آج دمبولامیں کھیلاجائےگا،میچ شام ساڑھے6بجےشروع ہوگا، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔دمبولامیں بارش کی وجہ سےمیچ متاثرہونےکاخدشہ ہے۔
قومی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغاٹی 20سیریزجیتنےکیلئےپرعزم ہیں۔دوسری جانب  سری لنکن ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔ٹی ٹوئنٹی سیریزکےپہلےمیچ میں پاکستان ٹیم کی جانب سےخواجہ نافع کا ڈیبیومتوقع ہےجبکہ شاداب خان کی ٹیم میں واپسی کابھی امکان ہے۔
واضح رہےکہ دونوں ٹیمیں اس سال کے اہم ایونٹس کی تیاری کے لیے اس سیریز کو انتہائی اہم قرار دے رہی ہیں۔

Leave a reply