ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان پہلامیچ آج شیڈول

0
4

پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان 3میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریزکاپہلامیچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔
راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلےجانےوالےپہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم پنک کٹ میں میدان میں اترے گی، میچ میں بریسٹ کینسرسےمتعلق آگاہی مہم کے لئےقومی ٹیم کی خصوصی پنک جرسی متعارف کروائی گئی ہے۔
شاہینوں کےعلاوہ پیروٹیز، امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز پنک ربن پہن کر اس مہم میں حصہ لیں گے۔میچ میں استعمال ہونے والے اسٹمپس گلابی رنگ کے ہوں گے۔میچ مقامی وقت کےمطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔
واضح رہےکہ اس سےقبل پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان ٹیسٹ سیریز1۔1میچ سےبرابرہوگئی تھی۔

Leave a reply