ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:سپر8مرحلہ،قومی ٹیم میں دوتبدیلیوں کاامکان

0
5

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپرایٹ مرحلہ آج سےشروع ہوگا،قومی ٹیم میں دوتبدیلیوں کاامکان ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت اورسری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہے۔میگاایونٹ میں چوکوں اورچھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے،ٹورنامنٹ کے تمام گروپ اسٹیج میچ اختتام پذیرہوگئےہیں۔اس ایونٹ میں بڑےاپ سیٹ دیکھنےکوملے۔زمبابوےنےاپ سیٹ کرتےہوئےآسٹریلیا کوشکست دی جس کےباعث آسٹریلوی ٹیم کاایونٹ میں سفرختم ہوگیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سنسی خیز سپرایٹ مرحلہ آج سےشروع ہوگا ،سیمی فائنل میں رسائی کے لیے آٹھ ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔
سپر ایٹ مرحلے کے پہلے معرکے میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ  کرکٹ ٹیم آمنے سامنے ہوں گی جو کہ شام ساڑھے چھ بجے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔اہم میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اوپنر فخر زمان اور لیگ اسپنر ابرار احمد کی پلیئنگ الیون میں واپسی متوقع ہے، جس سے ٹیم کمبی نیشن میں بہتر توازن پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Leave a reply