ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:سپر8مرحلہ،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،کس کاپلڑابھاری

0
5

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپرایٹ مرحلہ آج سےشروع ہوگا،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،کس ٹیم کاپلڑابھاری ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت اورسری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہے۔میگاایونٹ میں چوکوں اورچھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے،ٹورنامنٹ کے تمام گروپ اسٹیج میچ اختتام پذیرہوگئےہیں۔اس ایونٹ میں بڑےاپ سیٹ دیکھنےکوملے۔زمبابوےنےاپ سیٹ کرتےہوئےآسٹریلیا کوشکست دی جس کے باعث آسٹریلوی ٹیم کاایونٹ میں سفرختم ہوگیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سنسی خیز سپرایٹ مرحلہ آج سےشروع ہوگا ،سیمی فائنل میں رسائی کے لیے آٹھ ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔
سپر ایٹ مرحلے کے پہلے معرکے میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آمنے سامنے ہوں گی جو کہ شام ساڑھے چھ بجے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
گروپ مرحلے میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی متاثرکن رہی۔ پاکستان نے گروپ اے میں تین میچ جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ نیوزی لینڈ نے گروپ ڈی میں تین فتوحات کے ساتھ دوسری جگہ اپنے نام کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان حالیہ برسوں میں سخت اور دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے ہیں۔ جنوری 2022 سے اب تک دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں میں 24 مرتبہ مدِ مقابل آ چکی ہیں، جن میں نیوزی لینڈ کو 13 جبکہ پاکستان کو 9 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی۔
تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں سڈنی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر یادگار فتح اپنے نام کی تھی، جسے گرین شرٹس کی اہم کامیابی قرار دیا جاتا ہے۔

Leave a reply