ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بڑااپ سیٹ،زمبابوےنےآسٹرلیاکوشکست دیدی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمیچ میں زمبابوےنے بڑااپ سیٹ کرتے ہوئےآسٹریلیاکو23رنزسے شکست دےدی۔
کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ مچل مارش کی غیر موجودگی میں ٹریوس ہیڈ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کررہے تھے۔
زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز کاہدف دیاجواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20 ویں اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
زمبابوےکی جانب سے مارومانی نے35رنزکی اننگزکھیلی،رائن برل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر برائن بینیٹ 64رنز بناکرنمایاں رہےاور کپتان سکندر رضا 25رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس اور کیمرون گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20 ویں اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں آج دوسری مرتبہ مدمقابل آئے تھے اور دونوں مرتبہ آسٹریلیا کو شکست ہوئی۔
اس سے قبل 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی ایڈیشن میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔















