ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل:نیوزی لینڈکوشکست،بھارت تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا

0
4

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2026 کےفائنل میں بھارت نیوزی لینڈکو 96 رنز ہراکرتیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا۔
بھارت کےشہراحمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئےآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈکے کپتان مچل سینٹنر نےٹاس جیت کرپہلے بولنگ کافیصلہ کیا۔بھارت نےپہلےبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19 اوور میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سےاوپنرابھیشک شرما نےجارحانہ اندازاپنا21 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی،سنجو سیمسن46 گیندوں پر89 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،جبکہ ایشان کشن نےبھی عمدہ کھیل کامظاہرہ کیاوہ 24 گیندوں پر 54 رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔ شیوام دوبے 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے3شکارکیےجبکہ میٹ ہنری اور رچن وریندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ 52 رنزبناکرنمایاں رہے، کپتان مچل سینٹنر 43 رنز بنانےمیں کامیاب ہوئے۔دونوں کی مزاحمت کی کوشش بھارت کےسامنےبےمقصدرہی۔
بھارت کی جانب سے بمراہ نے 4 اور اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ بھارت ٹی20 ورلڈکپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل بھارت نے 2024 اور 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا۔ یوں وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے۔

Leave a reply