ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت نےپاکستان کو61رنزسےمات دیدی

0
4

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےگروپ میچ میں بھارت نےپاکستان کو61 رنز سے مات دےدی۔
کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اسٹیج کےستائیسویں میچ میں پاکستان ٹیم کےکپتان سلمان علی آغانےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا،بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔جواب میں پاکستانی کھلاڑیوں کابلانہ چل سکا، پاکستانی ٹیم 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بھارت کی ہٹ دھرمی برقراررہی ،ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
بھارت کی جانب سے اننگزکاآغازاوپنر ابھیشیک شرما اور ایشان کشن نے کیا ،ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے۔اُس کےبعدبھارت کےبلےبازایشان کشن نےپاکستانی بولروں کی خوب دھلائی کی کوئی بولربھی ایشان کشن کےبلےسےنہ بچ سکا،ایشان کشن نے 40 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے15 ویں اوور میں 126 کے مجموعی اسکور پر تلک ورما آؤٹ ہوئے،وہ 25سکورفراہم کرسکے۔اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے صائم ایوب کا شکار بن گئے۔
پھربھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 32 رنز بناکر عثمان طارق کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ دوبے نے 27 جبکہ اکشر پٹیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ عثمان طارق ،شاہین آفریدی اورسلمان آغانےایک ،ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔اور ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
پاکستان کی جانب سے اننگزکاآغازصاحبزادہ فرحان اورصائم ایوب نےکیا، صاحبزادہ فرحان بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئےجبکہ صائم ایوب بھی 6سکورکےمہمان ثابت ہوئے۔قومی ٹیم کےکپتان سلمان آغابھی 4سکور بناکرپویلین لوٹ گئے،جبکہ مایانازبلےبازبابراعظم نےبمشکل صرف 5رنزفراہم کیےاوروکٹ گنوابیٹھے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان44سکوربناکرنمایاں رہےجبکہ شاداب خان نے 14اور فہیم اشرف نے 10 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، وورن چکرورتی، جسپریت بھمرا اور اکثر پٹیل نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے، تلک ورما اور کلدیپ یادیو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہےایونٹ میں اپناسفرجاری رکھنےکےلئےپاکستان کواپنااگلا نمیبیاکیخلاف میچ جیتناضروری ہے۔
خیال رہےکہ پاکستان کوشکست دےکربھارت سپرایٹ مرحلےمیں داخل ہوگیاہے۔

Leave a reply