ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان اورنیوزی لینڈکےمیچ میں بارش کا خطرہ بھی منڈلانے لگا

0
6

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کاآغاز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بارش کا خطرہ بھی منڈلانے لگا ۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت اورسری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہے۔میگاایونٹ میں چوکوں اورچھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے،ٹورنامنٹ کے تمام گروپ اسٹیج میچ اختتام پذیرہوگئےہیں۔اس ایونٹ میں بڑےاپ سیٹ دیکھنےکوملے۔زمبابوےنےاپ سیٹ کرتےہوئےآسٹریلیا کوشکست دی جس کےباعث آسٹریلوی ٹیم کاایونٹ میں سفرختم ہوگیا۔
آج پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان سپرایٹ مرحلےکاپہلامیچ سری لنکا کے شہرکولمبومیں کھیلاجائے گا، میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام ساڑھے6بجےشروع ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کولمبو میں بارش کا 74 فیصد امکان ہے جبکہ تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپرایٹ میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا۔اگر بارش کے باعث دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ ہوگا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔
سپرایٹ مرحلےمیں پاکستان اگلے 2 میچز انگلینڈ اور سری لنکا سے بالترتیب 24 اور 28 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

Leave a reply