ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاک بھارت ٹاکراکل کولمبومیں ہوگا

0
103

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےستائیسویں گروپ میچ میں کل پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت اورسری لنکاکی مشترکہ میزبانی میں جاری ہے،میگاایونٹ میں چوکوں اورچھکوں کی برسات جاری ہےجس کےباعث شائقین کرکٹ کاجوش و ولولہ دیدنی ہے،ٹورنامنٹ میں روزناکی بنیاد پرتقریباً تین میچ کھیلےجاتےہیں۔
میگاایونٹ کاہائی ویلٹج میچ پاک بھارت ٹاکراکل کولمبومیں کھیلاجائے،دونوں ٹیمیں جیت کےلئے پرعزم ہیں،شاہین بھارتی سورماؤں کوزیرکرنےکےلئےپرجوش دکھائی دےرہےہیں،بھارتی کھلاڑیوں پرپاکستانی سپنرزکاخوف بھی طاری ہے۔
پاکستان اوربھارت کامیچ پاکستانی وقت کےمطابق شام ساڑھے6بجےکھیلا جائےگا،جس کودیکھنےکےلئے دونوں ممالک میں بھرپورتیاریاں بھی جاری ہیں۔
رواں ٹورنامنٹ میں پاکستان اوربھارت گروپ سٹیج کےدو،دومیچ کھیل چکےہیں، جس میں دونوں ٹیموں نے کامیابی حاصل کی ہے،اوردونوں ٹیمیں چار،چارپوائنٹ سےبرابرہیں۔

واضح رہےکہ پاکستان کےتمام میچزسری لنکا میں کھیلےجائیں گے۔

Leave a reply