ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:سپرایٹ مرحلےمیں آج پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

0
4

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےمیں آج پاکستان اورنیوزی لینڈ میں جوڑپڑےگا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت اورسری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہے۔میگاایونٹ میں چوکوں اورچھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے،ٹورنامنٹ کےتمام گروپ اسٹیج میچ اختتام پذیرہوگئےہیں۔اس ایونٹ میں بڑےاپ سیٹ دیکھنےکوملے۔زمبابوےنےاپ سیٹ کرتےہوئےآسٹریلیا کوشکست دی جس کےباعث آسٹریلوی ٹیم کاایونٹ میں سفرختم ہوگیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلےکاآغازآج سےہورہا ہے ،پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں سپرایٹ مرحلےکےپہلےمیچ میں مدمقابل ہونگی۔میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام ساڑھے6بجےشروع ہوگا۔
واضح رہےکہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک 9 ایڈیشنز مکمل ہو چکے ہیں جن میں 6 مختلف ٹیمیں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔

Leave a reply