ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:سری لنکانےعمان کو105رنزسےہرادیا

0
5

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے16ویں میچ میں سری لنکانےعمان کو105 رنز سےہرادیا۔
پالی کیلے میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمیچ میں عمان نےٹاس جیت کرپہلےسری لنکا کوبیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکانےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 225 پر رنز بنائے جوکہ رواں ایونٹ کا اب تک کا سب سے بڑا سکورہے۔
سری لنکاکی جانب سےپون رتھنایئکےنے 60رنزبنائےجبکہ کوشال مینڈس نے 61 رنز کی شانداراننگز کھیلی۔ کپتنا داسن شاناکا نے ٹورنامنٹ کی تیزترین نصف سنچری بنائی جوکہ 19 گیندوں پرپچاس سکور بنانےمیں کامیاب ہوئے۔
عمان کی جانب سے جیتین رامانندی نے 2 شکارکیےجبکہ جے اوڈیڈرا اور سفیان محمود نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
ہداف کےتعاقب میں عمان کی جانب سےمحمد ندیم 53 رنزبناکرنمایاں رہے، وسیم علی 27 سکوربنانےمیں کامیاب ہوئے۔اورعمان کے8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔

Leave a reply