خاندان کے جذباتی لمحات کی تصاویر بنا نےپرسنی دیول گھرکےباہرکیمرہ مینزپر برس پڑے

بالی ووڈ کےسٹاراداکارسنی دیول خاندان کے جذباتی لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز بنا نےپرگھرکے باہر موجودکیمرہ مینزپربرس پڑے۔
بالی ووڈکےلیجنڈاداکاردھرمیندرکوچندروزقبل سانس لینےمیں دشواری کےباعث بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایاگیاتھا،طبیعت مزیدبگڑنےپراداکارکوآئی سی یومیں منتقل کردیاگیاتھا۔جس پرمختلف چینلزنےدھرمیندرکےانتقال کی خبردی تھی، جنہیں بعد میں ان کے اہل خانہ نے مسترد کر دیا۔ اس دوران اداکار کے خاندان نے میڈیا سے پرائیویسی کی درخواست کی تھی۔
اداکاردھرمیندرکےگھرکےباہربھارتی میڈیاکےکیمرہ مینزکی بڑی تعداد موجود ہےجوخاندان کےجذباتی لمحات کو زوم کر کے ریکارڈ کر رہے تھے۔ جس پر سنی دیول نے گھر کے باہر موجود کیمرہ مینز پر غصے کااظہارکیا۔
سنی دیول نےبرہمی کااظہارکرتےہوئےکہاکہ ’آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے، آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں، آپ کے بچے ہیں۔ اور آپ لوگ ویڈیو کر رہے ہو۔ شرم نہیں آتی‘۔
یاد رہے کہ دھرمیندر کوطبیعت بگڑنےپر10 نومبر کو ہسپتال لے جایا گیا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی موت کی جھوٹی خبریں بڑے پیمانے پر پھیل گئیں۔ہیما مالینی اور ایشا دیول نے معروف فلم اسٹار دھرمیندر کی موت کے حوالے سے پھیلنے والی جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید کی ۔















