ٹیکنالوجی انقلاب: پہلا فولڈ ایبل آئی فون کیسا ہوگا؟ ڈیزائن لیک

0
5

ایپل صارفین کیلئے خوشخبری، پہلا فولڈ ایبل آئی فون کیسا ہوگا؟ ڈیزائن لیک،ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے بارے میں لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔اب ایپل کے فولڈ ایبل فون کے ڈیزائن کی جھلک سامنے آئی ہے۔
ایپل کی ڈیوائسز کے حوالے سے لیکس کرنیوالے ایک ایکس صارف نے آئی فون فولڈ کے 3 ڈی خاکے جاری کیے ہیں۔یہ پہلی بار نہیں جب آئی فون فولڈ کا ڈیزائن لیک ہوا ہو ،جو دیکھنے میں دیگر کمپنیوں کے فولڈ ایبل فونز سے زیادہ بڑا نظر آتا ہے۔مختلف رپورٹس میں یہ بات تو ثابت ہوچکی کہ ایپل کی جانب سے اس فولڈ ایبل فون پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے اور اسے ستمبر 2026 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔اس سے قبل بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی ممکنہ قیمت اور نام کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس فون کو آئی فون الٹرا کا نام دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ اس کی قیمت 2 ہزار ڈالرز سے زیادہ ہوگی۔اس سے قبل مختلف لیکس میں بتایا گیا تھا کہ فولڈ ایبل آئی فون اس وقت دستیاب دیگر فولڈ ایبل سمارٹ فونز سے مختلف ہوگا۔آئی فون فولڈ کو جب ان فولڈ کیا جائے گا، تو وہ 7.8 انچ ڈسپلے سے لیس ہوگا، جبکہ بند ہونے پر 5.5 سکرین نظر آئے گی۔فون کے اندر اے 20 پرو چپ دی جائے گی ،جبکہ 5500 ایم اے ایچ بیٹری دیے جانے کا امکان ہے۔اس کا کیمرا ڈیزائن آئی فون ائیر سے ملتا جلتا ہوگا ،مگر وہ مکمل بلیک ہوگا اور وہاں 2 کیمرے ، ایک مائیکرو فون اور فلیش دیے جانے کا امکان ہے، تاکہ یہ فولڈ ایبل آئی فون دیکھنے میں آئی پیڈ پرو جیسا نظر آئے۔

Leave a reply