طیفی بٹ کےبہنوئی جاویدبٹ قتل کیس میں اہم پیشرفت

0
11

طیفی بٹ کےبہنوئی جاویدبٹ قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، عدالت نےامیرفتح کی عبوری ضمانت خارج کرنےکاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔
لاہورکی سیشن کورٹ کےایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرانے طیفی بٹ کےبہنوئی جاویدبٹ قتل کیس میں ملزم امیرفتح کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا 2صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلےکےمطابق پولیس نےملزم کومقدمےمیں قصوروارقراردیا،یہ بات بھی تسلیم شدہ ہےملزم کی مقتول کےساتھ پرانی دشمنی ہے،درخواست گزارسنگین الزامات میں منسلک پایاگیا۔
فیصلےمیں لکھاگیاکہ درخواست گزارضمانت کاحق دارنہیں،پولیس کےمطابق ملزم سےاس کاموبائل ریکور کرناہے،درخواست گزارمدعیہ اورپولیس کی بدنیتی کوثابت نہیں کرسکا،عدالت عبوری ضمانت مستردکرتی ہے۔
واضح رہےکہ طیفی بٹ کےبہنوئی جاویدبٹ کولاہورکینال روڈ پرقتل کیاگیاتھا۔

Leave a reply