درجہ حرارت میں اضافہ ،خشک سالی کا الرٹ جاری

0
2

درجہ حرارت میں اضافہ، مختلف علاقوں میں خشک سالی کا الرٹ جاری کردیاگیا۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے کم بارشوں کے باعث سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کیلئے خشک سالی کا ہائی الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان کے مطابق سندھ میں عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص اور سجاول کے بعض علاقوں میں خشک سالی کا شدید خطرہ ہے۔ بلوچستان کےچاغی اور واشک اضلاع کوبھی خشک سالی کی صورتحال کا سامنا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ان اضلاع میں خشک سالی کے خطرے کے پیش نظراین ای او سی کی مسلسل نگرانی جاری ہے، کم بارشیں، طویل خشک موسم اور درجہ حرارت میں اضافہ خشک سالی کی اہم وجوہات ہیں۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے ایک تا3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، متاثرہ علاقوں میں پانی کی کمی کے باعث زرعی سرگرمیاں اور فصلوں کی پیداوار شدید متاثر ہورہی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق فصلوں کی پیداوار متاثرہورہی ہیں جس سےغذائی عدم تحفظ کے خدشات بڑھ رہے ہیں، متعلقہ اداروں کوآبی وسائل کے مؤثراستعمال اورمتاثرہ آبادی کےتحفظ کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے، عوام فصلوں اورمویشیوں کے تحفظ کیلئے متعلقہ محکموں کی ہدایات پر عمل کریں۔

Leave a reply