قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

0
4

11 ستمبر 1948 وہ غمگین دن تھا جب نوائیدہ ریاست پاکستان اپنے عظیم محسن اور بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے سائے سے محروم ہو گئی۔
ملک بنے ابھی صرف ایک سال اور پچیس دن ہی ہوئے تھے کہ برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کی پہچان دینے والا یہ سچا رہنما طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملا۔
قائدِ اعظم کی وفات نے پوری قوم کو اس وقت گہرے صدمے اور یتیمی کے احساس میں مبتلا کر دیا جب ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لیے ان کی دور اندیش قیادت کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنے بانی کے اصولوں “ایمان، اتحاد اور تنظیم” پر کاربند رہ کر ہی اس پاکستان کی حفاظت کر سکتے ہیں جس کا خواب انہوں نے دیکھا تھا۔

Leave a reply