تنزانیہ میں متنازعہ انتخابات کےبعدمظاہرےشدت اختیارکرگئے

0
34

تنزانیہ میں متنازعہ صدارتی انتخابات کےبعدمظاہرےشدت اختیارکرگئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق تنزانیہ میں صدارتی انتخابات میں موجودہ صدرسامیہ حسن کامیاب قرارپائے، اپوزیشن نےانتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے عبوری  حکومت کے قیام کامطالبہ کردیا۔
الیکشن کمیشن تنزانیہ کاکہناہےکہ انتخابات میں صدرسامیہ حسن نے98فیصدووٹ حاصل کئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق تنزانیہ میں متنازعہ انتخابات کےبعدمظاہرےشدت اختیار کرگئے، پولیس نے مظاہرین پرفائرنگ کی اور آنسوگیس کااستعمال بھی کیا ، مظاہرین نےسرکاری عمارتیں نذرآتش کردیں ۔
خبرایجنسی کےمطابق تنزانیہ میں فوج تعینات کردی گئی جبکہ دارالسلام میں کرفیونافذکردیاگیااورانٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے،احتجاج صدرسامیہ حسن کے حریفوں کوصدارتی دوڑسےباہرکرنےپرشروع ہوا۔

Leave a reply