پشاور میں نیشنل ٹی20کپ کا سب سے بڑامیلہ سج گیا

0
8

خیبرپختونخواکےصوبائی دارالحکومت پشاورمیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کامیلہ سج گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کردیا،23 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ 7 سے 18 مارچ تک پشاور میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں لاہور وائٹس، پشاور، فیصل آباد، کراچی وائٹس اور بہاولپور شامل ہیں،جبکہ گروپ بی دفاعی چیمپئن لاہور بلوز، سیالکوٹ، ملتان، ایبٹ آباد اور کراچی بلوز پر مشتمل ہے۔
گروپ سٹیج اور سیمی فائنلز کے دوران ایک دن میں دو میچز کھیلے جائیں گے ،ٹورنامنٹ میں روزانہ پہلے میچ کا آغاز شام سوا چار بجے جبکہ دوسرے میچ کا آغاز رات سوا نو بجے ہوگا۔

Leave a reply