گلگت بلتستان کےعوام کی بہادری کوہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے، صدر زرداری

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کےعوام کی بہادری کوہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے،ملک میں جہاں شہادتیں ہوئیں وہاں جی بی کاذکر ضرور ہے۔
گلگت بلتستان کے78ویں جشن آزادی کےموقع پرتقریب سےخطاب کرتے ہوئے صدرمملکت آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ یکم نومبر1947کوگلگت بلتستان کےغیورعوام نےعظیم قربانیاں دیکرآزادی حاصل کی،1947میں آپ نے جہادکرکےپاکستان کےساتھ الحاق کیا۔
صدرزرداری کامزیدکہناتھاکہ گلگت بلتستان سیاحت کےلحاظ سےمنفردکردار رکھتاہے،گلگت بلتستان کےعوام کوتعلیم اورصحت سمیت تمام سہولیات فراہم کیں،گلگت بلتستان کےعوام کی بہادری کوہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے،ملک میں جہاں شہادتیں ہوئیں وہاں جی بی کاذکر ضرور ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ گلگت بلتستان کی اپنی ایئرلائن ہونی چاہیے،مقبوضہ کشمیربھارتی تسلط کاشکار ہے،بھارت میں مسلمانوں کےساتھ ظلم کابازارگرم ہے،سی پیک سےخطےمیں ترقی کی نئی راہیں کھلیں ۔















