سردی ابھی گئی نہیں:مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ٹھنڈ ابھی گئی نہیں،سردی ابھی باقی ہے۔ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی ،محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، پنجاب،بلوچستان ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارشوں اور برفباری کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ، دوسری طرف پہاڑوں پر برفباری اور مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ بو ندا باندی کا امکان بھی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ مری، گلیات، سوات، کوہستان اور شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری کی توقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی ،جس کےباعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کاخدشہ ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔















