دنیا کے سرد ترین شہریاکوتسک کاپارہ منفی 56 ڈگری تک گرگیا

روسی شہر یاکوتسک کا درجہ حرارت منفی 56 ڈگری سیلسیئس تک گرگیا، جس نے ہر شے کو جما کر رکھ دیا ۔
روس کے علاقے سائبیریا کو شدید سرد ہواؤں نے لپیٹ میں لے لیا ، شہر یاکوتسک میں درجہ حررت نقطہ انجمد سے 56 ڈگری نیچے چلا گیا۔
روسی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت منفی 56 ڈگری سے زیادہ ہے، یہ دنیا کا سرد ترین مقام ہے، یوںتو اس شہر میں منفی 40 ڈگری معمول کی بات ہے ،لیکن زمین کے سرد ترین شہر یاکوتسک میں رواں موسم ِ سرما غیر معمولی ثابت ہو رہا ہے۔
روسی محکمہ موسمیات نے ٹمپریچر منفی 60 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی کردی ، ساڑھے تین لاکھ آبادی والے اس شہرکے مکین سخت موسمی حالات کا سامنا کرنے کیلئے خصوصی انتظام کرتے ہیں۔















