شانِ رمضان سے شہرت پانیوالی کشف علی کی نئی لُک نے سب کی توجہ حاصل کر لی

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے مشاعرے میں بچپن کے دوران شہرت حاصل کرنے والی کشف علی اب بڑی ہو چکی ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔ وہ لندن میں رہائش پذیر ہیں اور یونیورسٹی آف روہیمپٹن سے بزنس مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
کشف علی نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائف اسٹائل کنٹینٹ کریئیٹر کے طور پر اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے برطانیہ میں مقیم جنوبی ایشیائی طلبہ اور تارکینِ وطن کو ثقافتی سرگرمیوں سے جوڑنے کے لیے ’سنگت‘ کے نام سے ایک پلیٹ فارم بھی قائم کیا ہے، جس کے تحت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
بچپن میں روایتی انداز کے باعث پہچان بنانے والی کشف علی کی شخصیت اور طرزِ زندگی میں آنے والی تبدیلی بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ان کے نئے انداز پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔















