
سندھ ہائی کورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹوگرافی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔جبکہ خلاف ورزی کرنےپرکارروائی کاحکم جاری کیاگیاہے۔
جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت، راہداریوں اور انتظار گاہوں سمیت صحافیوں کے لیے مختص جگہ کے علاوہ دیگر مقامات پر ویڈیو بنانے اور تصاویر لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں موبائل فون اور دیگر ریکارڈنگ آلات بھی ضبط کیے جا سکتے ہیں۔















