
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے دعویٰ کیاہےکہ حکومت اور پی ٹی آئی میں 24 سے48 گھنٹے میں بریک تھرو کا امکان ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بریک تھرو کا امکان ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ یہ بہت واضح ہے کہ اگر تحریک انصاف سومنات سمجھ کر اسلام آباد آئے گی تو یہ اسلام آباد نہیں پہنچ سکیں گے۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا جو راستہ بات کرنے سے کھل سکتا ہے وہ مارچ سے نہیں کھل سکتا۔















