ایرانی صدر کا ایٹم بم سے متعلق سوال کا 3 الفاظ میں جواب، ہرگز ہرگز نہیں

0
14

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نیوکلیئر بم سے متعلق سوال کا 3 الفاظ میں جواب دے دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےسختی سے تردید کی کہ ایران جوہری بم کا حصول نہیں چاہتا ہے، انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو بین الاقوامی معائنے کے لیے پیش کرنے پر تیار ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے مشرقِ وسطیٰ میں تقریباً 7 ماہ سے جاری جنگ کا ذمے دار امریکا کو ٹھہرایا۔
امریکی میڈیا نے خصوصی انٹرویو کے دوران ایرانی صدر سے پوچھا کہ کیا آپ نیوکلیئر بم چاہتے ہیں یا نہیں؟اس پر ایرانی صدر نے 3 الفاظ میں جواب دیا کہ ہرگز ہرگز نہیں۔

Leave a reply