اسلام آباد میں اربوں مالیت کے 3 نئے اسپورٹس کمپلیکس بنانے کی منظوری

0
13

اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 24 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے 11ویں ایونیو کی تعمیر اور 3 نئے اسپورٹس ایرینا کی منظوری دے دی۔
منصوبے کے تحت ایف-8 مرکز، ڈی-12/1 اور جی-11/3 میں تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے 3 نئے اسپورٹس ایرینا بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ان مراکز میں سوئمنگ پول، انڈور جم، فٹبال، کرکٹ کیجز، پیڈل کورٹس، باسکٹ بال کورٹس، ملٹی اسپورٹس ہالز اور بچوں کے لیے انڈور کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
حکام کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد اسلام آباد میں کھیلوں کی جدید سہولیات کو ایک ہی مقام پر فراہم کرنا، نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع دینا اور خاندانوں کے لیے صحت مند تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
اس کے علاوہ 7.5 کلومیٹر طویل 11ویں ایونیو آئی جے پی روڈ کو مارگلہ ایونیو سے ملائے گی۔ سڑک کے دونوں اطراف 3،3 لین ہوں گی جبکہ منصوبے میں تقریباً 17 پل اور اوور پاسز بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق تعمیر شروع ہونے کے بعد منصوبہ ایک سال میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

Leave a reply