
وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نےکہاہےکہ حکومت کو سرکاری ہسپتال چلانے ہی نہیںچاہئیں ، بد دعاؤں کے سوا ملتا کیا ہے؟
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس پمز ہسپتال میں سینیٹر عامر ولی الدین چشتی کی صدارت میں شروع ہوا۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ان کی رائے ہے کہ حکومت کو سرکاری ہسپتال چلانے ہی نہیں چاہییں ، ان ہسپتالوں میں ریگولر ملازم ہونے ہی نہیں چاہییں۔
انہوں نے بتایا کہ آج ملک کا ہیلتھ بجٹ 1556 ارب ہے، اس کے بدلے ہمیں بدعاؤں کے سوا ملتا ہی کیا ہے۔















