ایرانی وزیر خارجہ کا نیتن یاہو پر امریکا کوجنگ میں دھکیلنے کا الزام ، سانپ، قرار دیدیا

0
3

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’مکار اور زہریلا سانپ‘‘ قرار دے دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں نیتن یاہو کی ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اسرائیل کے مفاد میں امریکی انتظامیہ کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلنے کا دعویٰ کیا ہے۔
انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ ایک مکار اور زہریلا سانپ ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے عبرانی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی رائے عامہ اور پالیسی پر اثرانداز ہونے کے لیے امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورکس پر ہزاروں گھنٹوں کے میڈیا پروگرامز کا ذکر کیا۔
انھوں نے کہا کہ نیتن یاہو عبرانی زبان میں امریکی انتظامیہ کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلنے کے حوالے سے فخر کا اظہار کرتے ہیں، جبکہ انگریزی میں گفتگو کرتے ہوئے وہ امریکی صدر کی قیادت کی تعریف کرتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان کے اختتام پر نیتن یاہو کو ایک بار پھر ’’زہریلا سانپ‘‘ قرار دیا۔

Leave a reply