ہائیکورٹ نے 15 سالہ لڑکی کانکاح غیر قانونی قرار دیدیا

0
108

لاہور ہائیکورٹ نے 15 سالہ لڑکی کا نکاح غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس منور اقبال دوگل نے شہری محمد اسلم کی درخواست پر حکم جاری کر دیا۔
درخواست گزار نے جسٹس آف پیس کے احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس کی بیٹی حنا اسلم کی عمر 15 سال ہے، اس سے زبردستی نکاح کیا گیا۔ عدالت ملزم لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply