امریکا اسلام آباد ایم اویو پر عمل کرے تو ایران بھی ایسا کرنے کیلئے تیار ہے،ایرانی صدر

0
3

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر امریکا اسلام آباد معاہدے پر عمل کرے تو ایران بھی اس پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں، بلکہ خطے میں امن و سلامتی اور علاقائی ممالک کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک متحد ہوں تو اسرائیل کے لیے ان پر حملہ کرنا آسان نہیں ہوگا، جبکہ باہمی تعاون اور مذاکرات سے خطے کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔

Leave a reply