
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حق میں فیصلہ آگیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں مبینہ قید تنہائی میں رکھنے کیخلاف درخواستوں کا فیصلہ ہدایات کیساتھ نمٹا دیا۔
علیمہ خان نے عمران خان جبکہ مبشرہ خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی کی قید تنہائی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔
اسلام آ باد ہائیکورٹ کے فیصلے میں جیل حکام کو بشریٰ بی بی سے عمران خان کی ملاقات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل یقینی بنائیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھا جائے۔















