نمازیوں کےقاتل، مریضوں کوقتل کرکےالزام پاکستان پرلگانےکی صلاحیت رکھتے ہیں ،خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ سکول کےبچوں اورمساجدمیں نمازیوں کےقاتل، مریضوں کوقتل کرنےاورپھرالزام پاکستان پر لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر عائد کیے گئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نےایکس سابق (ٹوئٹر)پراپنےپیغام میں لکھاکے سکولوں کےبچوں اورمساجدمیں نمازیوں کے قاتل اس حدتک جاسکتےہیں کہ ہسپتالوں میں داخل ہو کر مریضوں کو بھی قتل کریں اور بعد ازاں بین الاقوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے پاکستان پر الزام عائد کریں۔















