رواں سال کاآخری سپرمون کب نظرآئےگا؟سپارکونےتاریخ بتادی

0
3

رواں سال کاآخری سپرمون کب نظرآئےگا؟سپارکونےتاریخ بتادی۔
پاکستان کے قومی خلائی ادارہ، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کےمطابق رواں سال کاآخری سپرمون 4اور5دسمبرکی رات کوپاکستان میں نظر آئےگا۔ دسمبرکاکولڈمون پاکستان بھرمیں واضح طورپر دیکھا جاسکے گا، دسمبر کا کولڈ مون رواں سال کاتیسرااورآخری سپرمو ن ہے۔
سپارکوکاکہناہےکہ سپرمون5دسمبرکی صبح 4بج کر15منٹ پر99.8فیصدروشن حالت میں عروج پرپہنچے گا، چاند 4 دسمبرشام 4بجکر58منٹ پر99فیصدروشن حالت میں طلوع ہوگا۔
ماہرین کے مطابق جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔سپر مون اس لیے بھی خاص ہوتا ہے، کیونکہ جب یہ افق کے قریب ہوتا ہے تو اپنے حجم سے بھی زیادہ بڑا نظر آتا ہے۔
یادرہےکہ اس سےقبل رواں سال کاپہلاسپرمون 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھاگیاتھا،پھراس کے بعد 5 نومبر کو سپر مون کا نظارہ ہواتھا،
واضح رہےکہ ہر سال 3 یا 4 سپر مون کا نظارہ ہوتا ہے ۔رواں سال کا سب سے روشن چاند نومبر میں دکھائی دیاتھا۔

Leave a reply