دنیاکےامیرترین خاندانوں کی فہرست جاری:3کاتعلق عرب دنیاسے

دنیاکے5امیرترین خاندانوں کی فہرست جاری کردی گئی جس میں سے3کاتعلق عرب دنیاسےہے۔
بلومبرگ نےدنیاکےامیرترین خاندانوں کی فہرست جاری کردی۔رپورٹ کےمطابق دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی دولت میں گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 358.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور اب ان خاندانوں کی مجموعی دولت 2.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
بلومبرگ کی رپور ٹ میں کہاگیاکہ امریکا کاوالٹن خاندان سرفہرست ،جن کی دولت کاتخمینہ 513ارب ڈالرز لگایا گیا،جبکہ آل نہیان خاندان335ارب ڈالرزکےساتھ دوسرےنمبرپر موجودہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ آل سعودخاندان 213ارب ڈالرزکےساتھ تیسرانمبربرجمان ہےاور قطر کاالثانی خاندان199ارب ڈالرزکےساتھ چوتھے نمبرپرموجودہے۔















