دنیا کے امیر ترین یوٹیوبرز کی فہرست جاری، کتنے پاکستانی شامل ہیں؟

0
68

دنیا کے امیر ترین یوٹیوبرز کی فہرست جاری، کتنے پاکستانی شامل ہیں؟تمام تر تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یوٹیوب کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اشتہارات سے حاصل ہونیوالی آمدنی کی بدولت نوجوان تخلیق کار اب اس پلیٹ فارم کو پیشہ ورانہ کیریئر کے طور پر اپنانے لگے ہیں۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے یوٹیوبرز کی فہرست جاری ہو گئی ، جس میں امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (MrBeast) سب سے آگے ہیں، جن کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے۔ٹاپ 10 یوٹیوبرز کی فہرست میں نا صرف تفریحی چینلز شامل ہیں، بلکہ بچوں، گیمنگ اور میک اپ سے متعلق یوٹیوب سٹارز بھی شامل ہیں، جو اپنی مختلف ویڈیوز کے ذریعے عالمی سطح پر مقبول ہیں۔ مسٹر بیسٹ کے بعددوسرے نمبر پر200 ملین ڈالر کی کمائی کیساتھ Jeffree Star، جبکہ ڈیڑھ سو ملین ڈالر کمائی کیساتھ Logan Paulتیسرےنمبر پراور125 ملین ڈالر کیساتھ Like Nastya چوتھے نمبر پر ہیں۔
پانچویں چھٹے،ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ایک سو ملین ڈالر کمائی کیساتھ بالترتیب Ryan’s World کاکڈ یوٹیوبر،KSI ،ڈیوڈ پرفیکٹ(Dude Perfect)اورجیک پال (Jake Paul) کے نام شامل ہیں۔نویں نمبر50 ملین ڈالر کمائی کیساتھ Ninja، جبکہ دسویں نمبر پر45 ملین ڈالر کمائی کیساتھPewDiePie کا نام شامل ہے۔
ویب سائٹ Richest Tubers کے مطابق یہ اعداد و شمار یوٹیوب سٹارز کی کمائی پر مبنی ہیں اور ٹاپ ٹین یوٹیوبرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔
ماہرین کے مطابق یوٹیوب ایک ایسا پلیٹ فارم بن چکا ہے، جہاں تخلیق کار نا صرف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ محنت اور مستقل مزاجی کے ذریعے اربوں ڈالر بھی کما سکتے ہیں۔

Leave a reply