امریکی تاریخ کاسب سےطویل حکومتی شٹ ڈاؤن ختم

0
9

صدرڈونلڈٹرمپ نےفنڈنگ بل پردستخط کردیے،امریکی تاریخ کاسب سے طویل حکومتی شٹ ڈاؤن ختم ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےسینیٹ اورکانگریس سے منظورشٹ ڈاؤن کےخاتمےکےبل پردستخط کردیے۔تاریخی شٹ ڈاؤن کےباعث امریکی وفاقی محکمے 43روزتک مفلوج رہےتھے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق صدرٹرمپ کاکہناہےکہ شٹ ڈاؤن کی وجہ سےملک میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ،شٹ ڈاؤن سے20ہزارپروازیں متاثرہوئیں،شٹ ڈاؤن سےعوام کوشدیدنقصان پہنچاہے،ایسی صورتحال پہلےکبھی نہیں دیکھی گئی،فنڈنگ رکنےسےنظام حکومت مفلوج ہوگیا،ہزاروں امریکیوں نےشٹ ڈاؤن کی تکلیف محسوس کی،فنڈنگ بل عوام اورمعیشت کیلئےناگزیرتھا۔
امریکی صدرکامزیدکہناہےکہ حکومتی ادارےآج سےمکمل طورپرمعمول کےمطابق کام کریں گے،ملک میں آج سٹاک مارکیٹ بلندترین سطح پرہے،سٹاک کی قیمتوں میں بہتری آئی اورسٹاک مارکیٹ میں48فیصد اضافہ ہوا۔
اُن کاکہناہےکہ ڈیموکریٹ کےان ممبران کی تعریف کرتاہوں جنہوں نےشٹ ڈاؤن ختم میں مددکی،دوبارہ شٹ ڈاؤن کی کوشش کوئی نہیں کرسکےگا،ملک میں عوام کوصحت ،امن عامہ میں بہتری ،مہنگائی میں کمی نظرآئےگی،ٹیکس کی کٹوتیوں پرکام جاری ہے،کم تنخواہ دارافرادکومددملےگی۔

Leave a reply