فیلڈمارشل کاعہدہ تاحیات رہناچاہئے،وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نےکہاہےکہ فیلڈمارشل کاعہدہ تاحیات رہنا چاہئے،تجاویزپارلیمان میں رکھیں گے،سیاسی استحکام اورہم آہنگی ملک کی سب سےبڑی ضرورت ہے۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھاکہ وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کیاگیا، وزیراعظم نےبذریعہ ویڈیولنک صدارت کی،وفاقی حکومت آج سینیٹ میں27ویں آئینی ترمیم کابل پیش کرنےجارہی ہے، چاہتے ہیں بل کی شقوں پرسیرحاصل گفتگوہوسکے،وزیراعظم نےاپنی تمام اتحادی جماعتوں سےمشاورت کی تھی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ حالیہ پاک بھارت جنگ نےبھی ہمیں بہت سبق سکھائےہیں،اب جنگ کی حکمت عملی مکمل طورپرتبدیل ہوچکی ہے،تعیناتیوں کےطریقہ کاراورآرمی ایکٹ کےکچھ عہدےہیں،فیلڈمارشل کاعہدہ تاحیات رہناچاہئے،تجاویزپارلیمان میں رکھیں گے،سیاسی استحکام اورہم آہنگی ملک کی سب سےبڑی ضرورت ہے۔
اعظم نذیرتارڑکاکہناتھاکہ چارٹرآف ڈیموکریسی میں وفاقی آئینی عدالت کی تجویزبل کےذریعےپارلیمان میں پیش کی جائےگی،گزشتہ دنوں ججزکی ٹرانسفرپرکافی زیادہ بحث ہوئی،تجویزہےججزٹرانسفرجوڈیشل کمیشن آف پاکستان کےسپردکی جائے، دونوں ہائیکورٹ کےچیف جسٹس صاحبان بھی اس عمل کاحصہ ہونگے،آئینی عدالت کےقیام پرپارلیمنٹ بل پاس کرےگی۔ ہر3سال بعدسینیٹ کے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کاانتخاب بھی آئینی ضرورت ہے،ایک ہی بارمیں پورےملک سےسینیٹ کےاراکین منتخب ہوں۔















