نان بائیوں اور محکمہ خوراک کا روٹی کی قیمت پر تنازع، تندور بند کرنے کی دھمکی

0
107

نان بائی ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے درمیان روٹی کی قیمت پر تنازع برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کے ساتھ روٹی کی قیمت کے تنازع پر نان بائی ایسوسی ایشن نے ہفتے کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں نان روٹی کی نئی قیمت کا اعلان ہوگا۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایاکہ روٹی 25 اور نان 35 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اگر زبردستی کی گئی تو تندور بند کردیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت ابھی تک روٹی نان کی نئی قیمت طے نہیں کر سکی۔

Leave a reply