اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، لبنان جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار

0
23

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔
اسحاق ڈار نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مسلسل حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Leave a reply