انصاف کی حکمرانی اور اس کی بروقت فراہمی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،چیف جسٹس یحیی آفریدی

0
7

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انصاف کی حکمرانی اور اس کی بروقت فراہمی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
انہوں نے ضلعی عدلیہ کو ملکی نظامِ انصاف کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ہائیکورٹس اور لوئر کورٹس کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا، تاکہ عام آدمی کو انصاف کے حصول میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
چیف جسٹس نے عدالتوں میں بجلی، انٹرنیٹ اور سولر سسٹم جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی مراکز کے قیام کا عزم دہرایا اور ساتھ ہی انصاف کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ججز کی قربانیوں کو بھی بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Leave a reply