اڈیالہ کےباہر صورتحال خراب ہوئی توعمران خان کی منتقلی بارے سوچا جاسکتا ہے، راناثنااللہ

0
12

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ اڈیالہ کےباہرامن وامان کی صورتحال خراب ہوئی توعمران خان کی منتقلی بارےسوچاجاسکتاہے۔
اپنےایک بیان میں مشیروزیراعظم راناثنااللہ کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی سے گفتگو کا کوئی طریقہ کار نہیں اپنایا جاسکتا، ماضی میں اس پارٹی سے بات چیت کی کوشش کی گئی لیکن عمران خان کے اپنے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ لاک کی صورتحال پیدا ہوئی۔
رانا ثنااللہ کامزید کہنا تھاکہ پی ٹی آئی بطور جماعت اور عمران خان 9 مئی اوراپنے بیانات سےلاتعلقی کااظہار کریں اور معذرت کریں، ایسی صورت میں شاید کوئی راستہ کھلے، اگر عمران خان اپنے بیانات پرقائم رہتے ہیں توڈیڈ لاک برقرار رہےگا۔
اُن کاکہناتھاکہ بھارت ہمارا دشمن ملک ہے لیکن عمران خان نے پراپیگنڈے میں اس کا ساتھ دیا۔پی ٹی آئی نے بطور جماعت اور عمران خان نے ادارےپر براہ راست تنقید کی، ادارے کے خلاف گفتگو کو لوگ پسند نہیں کریں گے۔
مشیروزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی کو چاہیےکہ اڈیالہ کے باہر امن و امان کی صورتحال کو خراب نہ کریں، اگر یہ مستقل معمول بنا لیں گے کہ ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالہ کےقریب احتجاج کریں گےتو اس صورت میں حکومت عمران خان کی کسی اورجیل منتقلی کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔

Leave a reply