تھائی لینڈاورکمبوڈیامیں تیسری بارجنگ بندی کےبعدپھرکشیدگی

0
42

تھائی لینڈاورکمبوڈیامیں تیسری بارجنگ بندی کےبعدپھرکشیدگی پیداہوناشروع ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق دونوں ممالک کےدرمیان جمعہ کےروزجنگ بندی معاہدےپردستخط ہوئےتھے،یہ معاہدہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے وزرائے دفاع کے درمیان ہونے والے براہِ راست مذاکرات کے بعد طے پایا۔
تھائی لینڈ فوج نے دعویٰ کیاہے کہ کمبوڈیا کی جانب سے 250 سے زائد ڈرونز نے تھائی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، جسے تھائی لینڈ نے اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔
دوسری جانب کمبوڈیاکےوزیرخارجہ کاکہناہےکہ سرحدپرڈرونزکی پروازصرف چھوٹاسامسئلہ ہے۔
چین اور امریکہ اس کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے متحرک ہیں۔حال ہی میں چین کے صوبے یونان میں تھائی لینڈ، کمبوڈیا اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات ہوئے تاکہ جنگ بندی کو مستقل بنایا جا سکے۔

Leave a reply