صوبے میں گورنر راج کی دھمکیاں سہیل آفریدی کا دوٹوک اعلان

0
4

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ گورنر راج کی دھمکیوں کے باوجود وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
امن و امان کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام، پولیس اور فوج نے امن کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، مؤثر پالیسیوں پر عمل کرکے 100 دن میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کے بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر پالیسی بنانا ہوگی۔ عوامی مینڈیٹ کے خلاف کوئی اقدام قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

Leave a reply