ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان

0
4

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والی مرطوب ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ پیر کو ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 18 سے 25 جولائی تک بارشیں متوقع ہے۔ بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم تھرپارکر، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بونداباندی یا بارش ہو سکتی ہے۔

Leave a reply